قلات،مسافر کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
قلات :قلات میں نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں ماشا اللہ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی المحمود کمپنی کے مسافر کوچ رجسٹریشن نمبر BSC774ٹرک گاڑی سے ٹکرا کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات (ن)اور حیات اللہ ولد عبدالغنی جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور ایدھی ایمبولینس اور 1122کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی جبکہ 2شدید زخمیوں بشیر احمد ولد شیر خان اور حاجی کمال الدین کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔