محکمہ تعلقات عامہ کے علاقائی دفاتر کو مکمل فعال بنایا جائے گا،سید زاہد شاہ

سبی :ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں محکمہ تعلقات عامہ کے علاقائی دفاتر کو مکمل فعال بنایا جائے گا سبی میں ڈویژنل انفارمیشن آفس بنایا جائے گا جبکہ کوئٹہ میں ایف ایم ریڈیو سروس بھی جلد شروع کریں گے میڈیا سے وابستہ افراد کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں گے جس کی آئین وقانون اجازت دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سید زاہد شاہ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں قیام محکمہ تعلقات عامہ کے علاقائی دفاتر کو فعال بنایا جارہا ہے جبکہ سبی میں ڈویژنل انفارمیشن آفس کے قیام کے لئے جلدہی کام شروع کریں گے محکمہ تعلقات عامہ کوئٹہ میں ایف ایم ریڈیو سروس شروع کررہا ہے ڈویژنل سلح پر ایف ایم ریڈیو سروس بھی شروع کرنے کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سید زاہد شاہ نے کہا کہ بہت جلد سبی سمیت تمام ڈویژنل سلح پر موجود انفارمیشن دفاتر کا دورہ کروں گا وسائل میں رہ کر علاقائی دفاتر کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری بھی پوری کروں گا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری تقریبات سمیت عوامی مسائل کے ھوالے سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں شعبہ صحافت ایک مقدس باوقار پیشہ ہے اگر پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا جائے تو مقامی سلح پر کئی مسئلہ مسائل حل ہوجاتے ہیں ہمیں امید ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں صحافت سے وابستہ افراد اپنے ذمے داریوں کو احسا س کرتے ہوئے قلم اور کیمرہ کا درست استعمال ممکن بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے