تربت کے تمام اضلاع میں یکسا ترقی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا ٗ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

تربت: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان تربت کا دورہ کیا اس موقع صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلی نے صوبائی مشیر فشریز اکبر آسکانی سے ان کے کزن کی وفات پر تعزیت و فاتح خوانی کی۔
بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان نے تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ فیز 2 کا افتتاح کیا۔
وزیراعلی بلوچستان کو کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر بلوچ کی جانب سے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی بلوچستان نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ فیز 2 میں سڑکوں کے علاوہ صحت اور پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
وزیراعلی جام کمال خان نے کہا کہ اس منصوبے سے تربت شہر کو وسعت ملے گی اور تربت کے تمام اضلاع میں یکسا ترقی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے