ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی : جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اہلیہ کے ہمراہ شہید کرنل مجیب الرحمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کےایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن واستحکام کےحصول تک دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ کرنل مجیب الرحمان ٹانک میں خفیہ معلومات پرسیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔