زبیر چریا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے والے مجرمان میں زبیر چریا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد محمد شامل ہیں۔ تین فیکٹری ملازمین کی جانب سے شوکت حیات اور فاروق حیات ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی ہے۔

سزا یافتہ مجرموں نے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

فیکٹری ملازمین کے وکیل نے کہا میرے موکلوں کو پولیس نے بے گناہ قراد دیا تھا، فضل محمد، علی محمد چوکیدار تھے، ان کیخلاف دوارن سماعت کوئی شواہد پیش نہیں کیا گیا، ماتحت عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا، فیصلے میں قانونی سقم ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ماتحت عدالت کی سزا کو معطل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے