آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کر دی گئی

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ ان کی تدفین کی تقریب میں خاندان اور قریبی افراد نے شرکت کی۔

آخری رسومات میں ڈین جونز کے اہلخانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے۔ تدفین سے قبل ڈین جونز کے تابوت کو گاڑی میں رکھ کر میلبورن کرکٹ گرائونڈ کا الوداعی چکر لگوایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈین جونز کی آخری رسومات میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کی گئیں جس میں کورونا کے باعث صرف دس افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی۔

ڈین جونز نے اپنے 52 ٹیسٹ میچز میں 6 اسی گرائونڈ پر کھیلے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے