حکومتی پریشانی کا اندازہ تھا لیکن اتنی ہو گی یہ نہیں معلوم تھا۔محمد زبیر

کراچی: نواز شریف اور مریم نواز کے نومنتخب ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل پریس کانفرنسز کا ماحول ہے۔ نواز شریف ابھی تقریر ختم کر ہی رہے تھے کہ ہلچل مچ گئی جبکہ ہمیں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد حکومتی پریشانی کا اندازہ تھا لیکن اتنی ہو گی یہ نہیں معلوم تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور معیشت کس طرف جا رہی ہے؟ اس کا کسی کو احساس نہیں ہے۔

نواز شریف کی اے پی سی کی تقریر سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اے پی سی میں کھل کر تقریر کی کیونکہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو غدار کہا جا رہا ہے۔

بھرپور جدوجہد کا آغاز ہو چکا اب یہ حکومت جلد گرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے