بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت کی ممکنہ تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے،رحمت صالح بلوچ

پنجگور:نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت کی ممکنہ تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے بلوچستان کو تقسیم کرنے اور وسائل کی لوٹ مار اب بند ہونا چائے نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل کے محافظ اور سرزمین کی وارث ہے بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ہرسطع پر مزاحمت کرینگے جس نے چھوٹی سی مراعات اور چند سیٹوں کی خاطر موجودہ غیر جمہوری غیر سیاسی حکومت کو سپورٹ کرکے اقتدار میں لایا درحقیقت وہ بلوچستان کے دشمن عزائم کی تکمیل میں برابر کا شریک ہیں ان خیالات کا اظہار رحمت صالح بلوچ نے کوئٹہ سے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچ دشمن اور بلوچستان کی سیاسی جغرافیائی حیثیت کو تقسیم کرنے کی عزائم پر گامزن ہیں بلوچستان کو تاریخی اور سیاسی حوالے سے منفرد مقام حاصل ہے اس دھرتی کے بزرگوں سیاسی عمائدین نے اپنی جغرافیائی حیثیت وقار اور تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی نظرانہ پیش کیا ہے کوئی زی شعور بلوچ سیاسی کارکن بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی کسی ممکنہ تبدیلی کو قبول کرینگے نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی وارث بلوچ وسائل کے محافظ ہے نیشنل پارٹی بلوچ دشمن مفادات اور عزائم کو ہر سطع پر مزاحمت کریگی 2018 کے الیکشن میں ملک کی سیاسی تاریخ کو تبدیل کرکے عوامی رائے کا گلہ گھونٹ کر غیر سیاسی غیر جمہوری قوتوں کو ملک پر مسلط کردیا اور بلوچستان کے حقوق کے دعوداروں نے چھوٹی سی مراعات اور چند سیٹوں کی خاطر بلوچستان کا سودا کرکے غیر سیاسی غیر جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لانے کیلئے سپورٹ کیا بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کھڑی یے اج بلوچستان کے خلاف جو دشمن عزائم لاگو کیا جارہا یے اس میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے غیر جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلوچستان دشمن عزائم کی تکمیل میں برابر کا شریک ہیں بلوچستان سے سلیکٹیڈ عوامی نمائندے بلوچستان کے نمائندگی کے اہل نہیں ہیں وہ اپنے لانے والوں کی نمائندگی کرریے ہیں موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی قیام ایک خوش ائند عمل ہے موجودہ حکومت سے چھٹکارہ ناگزیر ہوچکا ہے بلوچستان کے جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی سازش کو بں د کرکے بلوچستان کے تاریخی جغرافیائی علاقہ راجن پور ڈیرہ غازی خان جیکب اباد کو بلوچستان میں شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے