لیگی صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں احتجاج

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں احتجاج کیا اور عمران خان استعفی دو کے نعرے لگائے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکومت مخالف احتجاج کیا اور نعرے بازی لگائے، احتجاج میں سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، رانا مشہور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتیں کہتی ہیں عمران منتخب نہیں، تم دوسروں کے لیے’’گو‘‘گو‘‘کے نعرے لگاتے تھے، اب ’گوعمران گو’روعمران‘کا نعرہ لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ تم نے شہبازشریف کوگرفتارکرکے پنجابیوں کی عزت پرہاتھ ڈالا ہے۔ ہمیں جیلوں میں ڈال کرحکمرانوں تمہیں کیا ملا۔ خورشید شاہ طویل عرصے سے جیل کاٹ رہے ہیں، یہ کیسی جمہوریت اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، احسن اقبال،شاہدخاقان عباسی،رانا ثنااللہ اورمیرے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ حمزہ شہباز14ماہ سے جیل کاٹ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے