نوازشریف کی جائیدادوں کی تفصیل منظر عام پر

اسلام آباد: نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے۔ نیب نے جائیداد کی تفصیل کیلئے ایس ای سی پی، ایل ڈی اے، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کی جائیدادوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے جس میں سابق وزیراعظم کے نام زرعی زمین، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس اور مختلف کمپنیوں میں شیئرز کا ذکر کیا گیا ہے۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں نواز شریف کے 4لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملزمیں3لاکھ 43 ہزار425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں22 ہزار213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن کے مختلف نجی بینکوں میں 3غیر ملکی کرنسی اور پانچ دیگر اکاؤنٹس ہیں۔ پانچ بینک اکاؤنٹس میں نواز شریف کے 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔ غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے