بی اے پی ملک کی مقبول ترین جماعت بننے جارہی ہے : منظور کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی ملک کی مقبول ترین جماعت بننے جارہی ہے ان لوگوں کے سوچ فکرخواب چکناچورہوگئے جو یہ کہتے تھے کہ بی اے پی 6ماہ کی جماعت ہے بلوچستان عوامی پارٹی مخلوط حکومت کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی،خوشحالی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں مشکلات،تکالیف ضرور سامنے آئیں گے مگر ہمیں نامید نہیں ہوناہوگا تمام طر صورتحال میں قائدین کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے ساتھ دینا ہوگا ڈاکٹر سردار محمد نواز خان ناصر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا کہ یقینا آج ہمیں مرحوم در محمد ناصر کی وہ سوچ،فکر، محبت یاد کرکے ان کی خلا ء کو صدیوں پر نہیں کیا جاسکتا آج مرحوم کی فیملی کے مرحوم کے خاندان کادکی اور ژوب کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیں یاد رکھا جائے گا یقینا وہ سوچ فکرایک تناور درخت کی شکل اختیار کیا گیا ہے اور اس کی شکل میں ڈاکٹر سردار محمد نواز خان ناصر نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ڈاکٹر صاحب کئی سال امریکہ میں رہنے کے باوجود بھی بلوچستان اور یہاں کی مٹی سے محبت کو دل سے نہیں نکا لا اور آج بی اے پی میں شامل ہوکر ثابت کردیا کہ امریکہ میں رہنے کے باوجود بھی ا ٓپ کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے جس نے ہمیں اور ہمت دی انہوں نے کہا کہ ان قوم اور مذہب پرست لوگوں سے کہتا ہوں کہ جو کہتے تھے کہ بلوچستان عوامی پارٹی 6ماہ کی جماعت ہے مگر ان کے تمام تر خواب چکنا چور ہوگئے ہیں 50سال سے مختلف پارٹیوں نے بلوچستان کے ساتھ جو ظلم زیادتیاں نا انصافیاں کی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کی ضد یا تضاد میں نہیں بنی بلوچستان عوامی پارٹی مختلف اقوام کی مانند ایک گلدستہ ہے آج جب بلوچستان عوامی پارٹی بر سر اقتدار آئی اور 2سال کے دوران مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی جال بچھا دی ہے جس سے صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم کارکنان اور پارٹی قائدین کو مضبوط سوچ اور فکر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا کیونکہ وہ لوگ جنہوں نے 50سال سے صوبے کو پسماندہ رکھا وہ ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ ہم شہید سراج رئیسانی جیسے ہستی کو بھی نہیں بھول سکتے ہیں جنہوں نے محب وطنی کا ثبوت دیتے ہوئے مادر ملت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا سانحہ درینگڑھ کے شہداء کو کبھی بھی نہیں بلا یاجاسکتا ہم تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے