ہمیں تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے منسلک ہے،چوہدری محمد سرور
کوئٹہ (آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے منسلک ہے صوبے کے وسائل کو بروئے کار لا یا گیا تو پاکستان ترقیافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے بلوچستان میں چار فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کر دیا ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن اور پیار کرنے والے ہیں پنجاب کے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے اپوزیشن کو جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے پی ٹی آئی کبھی اپوزیشن کی دباؤ میں نہیں آئیگی پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف اپنی 5سال کی مدت پورا کریگی میاں صاحب اگر بیمار ہے تو اپنے صحت سے متعلق سرٹیفکیٹ حکومت اور عدالتوں کو پیش کرے نیب با اختیار ادارہ ہے ان گرفتاریوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا بلوچستان اسمبلی کے دورہ کے موقع پر اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر زمرک خان ا چکزئی،رکن اسمبلی اختر حسین لانگو اور دیگر رہنماء شریک تھے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ پچھلی دفعہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کیا تھا میرا خیال یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی جماعت کو لانگ مارچ کرنے کیلئے جتنا تعاون پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کیا تھا آج تک کسی نے نہیں کیا ہے جب تک کوئی تشدد یا قانون کو ہاتھ میں نہیں لینگے تو احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے پاکستان کے عوام جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں اور ہم نے ثابت کیا ہے 2008میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور حکومت آج آرہی ہے یا کل جائیگی اس وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ زرداری حکومت پانچ سال پوری کرے 2013میں تحریک انصاف سڑکوں پر برسر احتجاج تھے مگر ہم نے مسلم لیگ(ن) کو پانچ سال حکومت کرنے کا موقع دیا تھا اب بھی عوام عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جو تنقید ہے وہ تعمیری طریقے سے کریں ہماری حکومت نے عوامی مسائل پر جانا ہے ملک میں غربت اور بے روزگاری ہے اپوزیشن کو چاہیے ان مسائل کو اجاگر کریں نیب با اختیار ادارہ ہے ان گرفتاریوں سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے جتنے بھی کیسز بنے ہیں ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے کے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ ملک کے تمام ادارے مضبوط اور خودمختار بنیں اور اپنے فیصلے آزادی کے ساتھ کریں ہماری عدالتیں آزاد ہیں جس طریقے سے میرٹ پر فیصلے کررہی ہے یہ عوام سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف بیمار ہے بیرون ملک میں زیر علاج ہے تو ان کی سرٹیفکیٹ عدالتوں اور حکومت کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کردیا ہے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے اس موقع پر ا سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے بلوچستان کیلئے فلٹریشن پلانٹس خوش آئند اقدام ہے بلوچستان کی ترقی میں پنجاب کا تعاون درکار ہے پنجاب میں زیرتعلیم بلو چستان کے طلباء کیلئے اسکالرشپس ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ گورنر پنجاب بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپس سے متعلق مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔