کراچی:نوری آباد کے قریب وین میں آتشزدگی 9مسافر جاں بحق
کراچی:سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی نے 9 مسافروں کی جان لے لی۔ترجمان موٹر وے تراب شاہ کے مطابق واقعے میں جھلس کر 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے 8 زخمیوں کو نوری آباد اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ موٹروے کا عملہ ریسکیو کاموں میں مصروف ہے۔
دوسری طرف ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے والی مسافر وین حیدر آباد سے کراچی آرہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کے لیے روانہ کی گئیں۔