زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کودورہ پاکستان کی اجازت دے دی
لاہور: زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔3 ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7، دوسرا 8 اور تیسرا 10 نومبرکو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیزاورٹورکا شیڈول پہلے ہی زمبابوین کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا تھا، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا قوی امکان دیکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے کرکٹرزنے 3 گروپس میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ابتدائی طور پر25 کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی ون ڈے میچزملتان اور ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کروانے پلاننگ کرچکا ہے۔