لبنان ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد زخمی

بیروت: جنوبی لبنان کے ایک گاوَں میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عالی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعت کے تحت دھماکہ مبینہ طور پر حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ ڈپو میں تیکنیکی غلطی دھماکے کا سبب بنی ہے۔لبنان میں ابھی گزشتہ دنوں انتہائی طاقتور نوعیت کے بم دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں بے پناہ تباہی پھیلی تھی، بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا اور شہر کا بڑا حصہ اپنی شناخت کھو بیٹھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے