حکمرانوں کو قوم کے کرب کا کوئی احساس نہیں ہے، فضل الرحمان

کراچی: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی آہ و بکا آسمان سن رہا ہے لیکن حکمرانوں کو قوم کے کرب کا کوئی احساس نہیں ہے۔

شہر قائد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ حکومتی کارکردگی پوری دنیا پر آشکار ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے جب کہ داخلی امور بھی انتشار کا شکار ہیں۔

امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کی سطح پر ہم تنہائی کا شکار ہیں اور کوئی ملک ہم سے تعلقات استوار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کو ہم نے ناراض کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ قوم نے اے پی سی سے امیدیں لگا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور اقتصادی بحران سے نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے