نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا فیصلہ

دفتر خارجہ کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خصوصی ہدایات دی جاٸیں گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے سیکریٹری خارجہ امور کو حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی درخواست مسترد کی گئی ہے اور نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر کو نواز شریف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور عدالت میں عدم حاضری کے باعث نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے