بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 19 ہوگئی
کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو کا نیا کیس قلعہ سیف اللہ سے رپورٹ ہوا ہے،محکمہ صحت کے مطابق قلعہ سیف اللہ سےایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
بلوچستان میں رواں سال پولیو کےکیسز کی تعداد 19ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال قلعہ سیف اللہ سےرپورٹہونےوالاپولیو کا یہ پہلا کیس ہے
بلوچستان میں کوئٹہ،پشین،ژوب،قلعہعبداللہ،جھل مگسی،چاغی سے پولیو کے کیسز رپوررٹ ہوئےہیں جبکہ جعفرآباد،دکی،صحبت پور،سبی اور نصیرآباد سےبھی پولیو کےکیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔