قطر کا اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار

قطر :قطر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے انکار کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق قطر کی اعلیٰ عہدیدار کا کہناہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا فلسطینی مسئلے کا جواب نہیں ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قطر دیگر خلیجی عرب ریاستوں کی طرح اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ اسرائیل فلسطینی تنازع کا بنیادی سبب تعلقات کو نارمل کرنا ہے لہذا مسئلے کے حل کا جواب تعلقات قائم کرنا نہیں ہو سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ تنازع کی اصل وجہ فلسطینیوں کے سخت حالات ہیں جو کہ بغیر ملک کے رہ رہے ہیں جو کہ زیر قبضہ زندگی گزار رہے ہیں۔

قطر کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کی سربراہی میں امارات، بحرین اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب سے قبل سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے