لنکا پریمئیر لیگ ، شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

سری لنکا میں کھیلے جانے والی لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبرکوہوگی۔لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، شکیب الحسن، روی بوپارہ، کولن منرو، مناف پٹیل اور ورنون فیلنڈر سمیت دنیا کے 150 ٹاپ پلیئرز شامل ہیں، ہر فرنچائز 6 انٹرنیشنل پلیئرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے۔

ایونٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے ایونٹ کے تمام میچز دمبولا، پالے کیلی اور ہمبنٹوٹا اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔لنکا پریمئیر لیگ میں مجموعی طور پر 24 پاکستانی کرکٹرز ڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔

شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ کے تین مہنگے ترین پلیئرز میں سے ایک ہیں، شاہد آفریدی، فاف ڈو پلیسی اور کرس گیل لیگ کے 60، 60 ہزار ڈالرز بیس پرائز کیٹیگری میں ہیں۔

پاکستان کے شاہد آفریدی سمیت ڈیڑھ سو غیر ملکی کرکٹرز ڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب اختر اور وسیم اکرم بطور مینٹور لنکا پریمیئر لیگ میں خدمات انجام دینے کے لیے دستیاب ہیں۔

شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز سیلری بریکٹ میں شامل ہیں جبکہ محمد عامر، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو 40 ہزار ڈالر کے بریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان سے لیگ میں شامل ہونے والے دیگر کرکٹرز میں شعیب ملک، شرجیل خان، محمد عامر، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی، حسین طلعت، افتخار احمد، محمد سمیع، رومان رئیس، وہاب ریاض، عمر گل، سرفراز احمد، محمد عباس، سہیل تنویر، جنید خان، کامران اکمل اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے