کورنگی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، ہلاکتوں کا خدشہ

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب عمارت منہدم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب واقع اللہ والا ٹاؤن میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
پانچ منزلہ عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گرنے والی عمارت میں کباڑ کی دکان تھی جس میں چھ سے آٹھ ملازمین موجود تھے۔رہائشی عمارت میں دس سے زائد خاندان رہائش پذیر تھے۔

عمارت ڈھائی سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔یہ عمارت 80 گز پر تعمیر ہوئی ہے۔ قانون طور پر 80 گز پر صرف ون پلس ٹو بنانے کی اجازت ہے۔

علاقہ مکین کی بڑی تعداد موجود جائے وقوعہ پر موجود ہے، پولیس مکینوں کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

ایس بی سی اے نے آ س پاس کی تین عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے