پاک افغان بارڈر پر پرتشدد واقعات کا بڑھنا افسوس ناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پرتشدد واقعات کا بڑھنا افسوس ناک ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف پرتشدد واقعات میں اضافے کا مقصد افغانستان کے امن عمل کو پٹڑی سے اتارنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف پرتشدد واقعات میں اضافے کا مقصد افغان امن عمل کو نقصان پہنچاناہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ دونوں ممالک امن اور ترقی کے مستحق ہیں۔افغان امن عمل کونقصان پہنچانےوالوں کو مل کر شکست دیں گے۔