کوہاٹ (ڈیلی گرین گوادر) کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 51 سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا جس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گر گئی۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں 175لاشیں اور 51 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔پولیس لائن کے قریب مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔
کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 51 سے زائد زخمی

ٹیگز:
کوہاٹ
