کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع بارکھان کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے ڈی ایس پی سمیت دو افراد کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو ضلع بارکھان میں رکھنی بارکھان شاہراہ پر معلوم مسلح افراد نے کھٹہ چوکی کے قریب سے ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی اور ان کے گن مین کو نجی گاڑی سمیت اغواء کرلیا اور موقع سے نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے اور مغویوں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
بارکھان کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے ڈی ایس پی سمیت دو افراد کو اغواء کرلیا

ٹیگز:
بارکھان
