حب (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق چیئرمین حب وڈیرہ رجب علی نے گزشتہ روز حب مارکیٹ سے مبینہ اغواء ہونے والی معصوم بچی کی بحفاظت بازیابی پر ایس پی حب محمد بلوچ،ڈیس ایس پی حب سرکل امام بخش بلوچ،ڈی ایس پی وندر سرکل محمد جان ساسولی،ڈی ایس پی گل حسن،ایس ایچ او حب نعیم خلجی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے دوستوں کے بھی شکر گزارہیں جنہوں نے بچی کی بازیابی کیلئے اہم رول ادا کیا وڈیرہ رجب علی رند کہا کہ حب ڈسٹرکٹ پولیس معصوم بچی کی بازیابی کیلئے مسلسل محنت اور جدو جہد کرتے رہے اور 24گھنٹوں کے اندرمبینہ اغواء کاروں کا ٹریس کر کے چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو حفاظت بازیاب کر کیاغواء کارواں چنگل سے آزاد کراکے والدین کے حوالے کردیا انھوں نے کہا کہ حب کے حالات خراب ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظررکھیں کیونکہ گزشتہ روز بچی کی مبینہ اغواء کے واقعہ سے یہی لگتا ہے کہ حب میں بچوں کے اغواء کرنے کا گروہ اور انکے ٹیم ممبران موجود ہیں اور معصوم بچوں کو اغواء کرتے ہیں انھوں نے حب ڈسٹرکٹ پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اغواء کار گروہ گینگ کو گرفتار کرے تاکہ حب کے امن وامان کا مسئلہ حل ہو انھوں کہا کہ ایک مرتبہ پھر سے وہ حب پولیس افسران کا شکریہ کرتے ہیں جن کی انتھک محنت سے بچی بازیاب ہوئی
حب پولیس افسران کا شکریہ کرتے ہیں جن کی انتھک محنت سے بچی بازیاب ہوئی، وڈیرہ رجب علی

ٹیگز:
رجب علی
