کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ گورنر بلوچستان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض دہشتگرد عناصر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کر کے خوف وہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی دہشتگردی کے قلع و قمع کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کریں۔ گورنر مندوخیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی فوری طبی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ گورنر نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ہزار گنجی واقعہ قابل مذمت ہے، بعض دہشتگرد عناصر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کر کے خوف وہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جعفرخان مندوخیل

ٹیگز:
جعفرخان مندوخیل
