اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) عالمی جریدے دی ٹیلی گراف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانے پر ’’بین الاقوامی امن ساز‘‘ کا خطاب دے دیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا ’’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘‘ کہا جاتا ہے۔ امریکی صدر نے انہیں ’’عظیم جنگجو ، انتہائی اہم شخصیت اور غیر معمولی انسان” قرار دیا ہے۔حالیہ پیش رفت کے بعد امریکی صدر اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اور بھی معترف ہو گئے ہیں، جنہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان نازک اور عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں اس ثالثی کی کوشش کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، اور ماہرین امید کرتے ہیں کہ اس سے پاکستان کی عالمی ساکھ اور اہمیت میں اضافہ ہوگا۔پاکستانی اہم سرکاری ذرائع نے دی ٹیلی گراف کو بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ مل کر ہفتوں کی پسِ پردہ مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ حاصل کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے چین کو بھی قائل کیا تاکہ ایران کو معاہدے پر رضامند کرنے میں مدد مل سکے۔
دی ٹیلی گراف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانے پر ’’بین الاقوامی امن ساز‘‘ کا خطاب دے دیا

ٹیگز:
سید عاصم منیر
