راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 8افراد جاں بحق

ٹیگز:
اسلام آباد
