کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین ،طالبعلموں اور دیگر افراد کی تفتان سے کوئٹہ اور گوادر میں آمد کا سلسلہ جاری مزید 5بسوں پرمشتمل 200افراد کا قافلہ تفتان سے کوئٹہ پہنچ گیا جبکہ گوادر میں گبد بارڈر سے مزید 188 افراد کی پاکستان واپسی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران سے آئے پاکستانی زائرین اور دیگر افرادپرمشتمل قافلے کو پانچ بسوں کے ذریعے تفتان سے کوئٹہ لایاگیا یہ پاکستانی افراد اس سے پہلے ایران سے بسوں کے ذریعے تفتان پہنچے تھے ایران سے آنے والوں میں 80زائرین اور 120 طلباء شامل ہیں قافلے میں شامل افراد کو جمعرات کو اسلام آباد، پنجاب اور کراچی روانہ کیا جائے گا۔کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلباء و طالبات کے رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ان زائرین اور اسٹوڈنٹس کو تفتان سے سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔ اسی طرح گوادر کے علاقے گپد ریمدان میں کے سرحدی پوسٹ ٹوففٹی سے ایران سے طلباء اور زائرین اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے بارڈر سے بدھ کو مزید 188 افراد کی پاکستان واپسی ہوئی ہے جس کے بعد 12 جون سے اب تک 5004 افراد کی ایران سے پاکستان واپسی ہو چکے ہے جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران تقریبا 907افرادتفتان سے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔
ایران میں پھنسے افراد کی کوئٹہ اور گوادرآمد کا سلسلہ جاری

