ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی بیہ لوٹی کے علاقے میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈیرہ بگٹی،غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
