مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے کمسن طالب علم مصور کاکڑ کے اغواء کے خلاف صراف ایسوسی ایشن مستونگ کی جانب سے سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی و نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی اظہارِ یکجہتی کیا۔تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن مستونگ کے زیر اہتمام کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کمسن طالب علم مصور خان کاکڑ کی اغواء کیخلاف سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاجی مظاہرے سے صوبائی جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی رمضان نعیم دہوار، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سجاد دہوار نے خطاب کرتے ہوئے معصوم بچے کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طالب علم کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔۔۔اس موقع عبدالمالک رند، ظہور احمد رند سمیت مستونگ صرافہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں، تاجران نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طالب علم مصور کاکڑ کے اغوا اور عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے صوبے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔ معصوم طالب علم کی اغواء کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت اور انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبہ بھر غیر موافق حالات کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔کمسن طالب علم مصور کاکڑ کی اغواء اور اب تک عدم بازیابی اس بات کی خمازی ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے عوام کو اغواء کاروں، قانون شکن عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے صوبے میں ہر شخص خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے وہ اور ان کے بچے صوبائی دارالحکومت میں محفوظ نہیں تو اس سے کیا پیغام ملتا ہے اگر جلد کمسن مصور کو بازیاب کرکے اغواء کاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو انجمن تاجران مستونگ سمیت پورے صوبے کے بازاروں اور قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیں گے۔
صرافہ ایسوسی بلوچستان کی جانب سے سراوان پریس کلب کے سامنے طالب علم مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
صرافہ ایسوسی بلوچستان
