کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بولان میڈیکل کالج کے بیان میں میڈیکل کالجز کے مسائل کے حل کے لیے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح بلوچ کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صحت نے بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے مسائل پر پی ایم اینڈ ڈی سی حکام سے ملاقات کرکے احسن طریقے سے آگاہ کیا بالخصوص بلوچستان کے 4طلبا جن کے داخلے تاحال زیرالتوا تھے مختلف کالجز میں داخلے،رواں سال ڈبل سیشن کے داخلوں کی اجازت حکومت بلوچستان کو دلانے سے بلوچستان کے میڈیکل امیدواروں کے قیمتی وقت کا تحفظ یقینی اور پیدا شدہ خلا پر کیا جاسکے گا بیان میں سیکرٹری کی کاوشوں اور پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کی مسائل کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے حکومت بلوچستان،مشیر وویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ بلیدی،سیکرٹری صحت صالح بلوچ اور ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر تہمینہ اسد کے میڈیکل کالجز کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
میڈیکل کالجز کے مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری صحت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،بولان میڈیکل کالج

ٹیگز:
بولان میڈیکل کالج
