اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ وزیراعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے۔شہباز شریف 3 روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

ٹیگز:
وزیراعظم
