چاغی(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی ساؤتھ کا دالبندین میں قبائلی عمائدین سے ملاقات شرکا کے اعزاز میں افطار پارٹی اور ڈنر ملاقات میں سرحدی معاملات ودیگر امور پر تفصیلی گفتگو ذرائع کے مطابق آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل کامران نے گزشتہ روز ایف سی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں قبائلی عمائدین سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں قبائلی عمائدین نے سرحدی مسائل سے انھیں آگاہ کردیا کہ ضلع کے لوگوں کا زیادہ تر روزگار سرحدی بارڈرز کے ساتھ وابسطہ ہے لوگوں کے روزگار کے لئے ایک میکانزم کے تحت آسانی پیدا کیا جائے تاکہ لوگ اپنی گزر بسر کر سکیں۔قبائلی عمائدین نے انھیں مزید بتایا پاک ایران بارڈرز سے راہداری کے ذریعے لوگوں کا آمد رفت کے لیے کردار ادا کیا جائے تاکہ ضلع چاغی کے تمام لوگ استفادہ حاصل کر سکیں۔قبائلی عمائدین نے مزید بتایا کہ افغانستان اور ایران بارڈرز چاغی ضلع کے ساتھ منسلک ہے افغانستان بارڈرز سے بھی پاسپورٹ کی بجائے خصوصا سرحدی لوگوں کے لیئے راہداری کا میکنزم ہونا چایئے۔ قبائلی عمائدین نے آئی جی ایف سی کو بتایا کہ ضلع کے قبائلی عمائدین نے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ضلع کے امن و امان اور سرحدی معاملات میں کھبی بھی پاک فوج کو تنہا نہیں چھوڑا ہے اور ہمارا تعاون ملکی مفاد کے لئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ رہیگا۔اس موقع پر ڈسڑکٹ چیئرمین میرعبد الودود خان سنجرانی، ڈسڑکٹ وائس چیئرمین و ممتاز قبائلی شخصیت میر اسفندیار خان یار محمد زئی، ٹاون چیئرمین میر فیصل خان نوتیزئی، قبائلی رہنماوں جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و قبائلی رہنما سردار نجیب جان سنجرانی،میرجمعیل جان سنجرانی، ملک خدا بخش سیاہ پاد، قبائلی رہنما حاجی عرض محمد بڑیچ،انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی، ٹکری نور احمد ساسولی، سردار اکبر جان محمد حسنی، میر مدد خان بڑیچ، سیٹھ پرشوتم لال، ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل کامران کا کہنا تھا سرحدی لوگں کے ساتھ بھر پور روزگار کے حوالے سے انصاف کیا جاے گا اورعوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ حقدار لوگوں کے لیئے سرحدی کام چھوڑ دیں تاکہ انکا گزر بسر ہوں دیگر کاروبار کرنے والے اپنا کاروبار کریں تاکہ بارڈرز پر کام کرنے والے حق داروں کے ساتھ بے انصافی نہ ہوں۔آئی جی ایف ساؤتھ نے قبائلی عمائدین کو بتایا چونکہ ایران حکومت کے ساتھ 1960 میں ایک معاہدہ ہوا تھا اگر افغان حکومت کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ ہوجائے تو ممکن ہے مگر اب پاسپورٹ کے بغیر جانا ممکن نہیں ہے انھوں نے مزید کہا ہم سرحدی اور قبائلی لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں جتنا ممکن ہوں ہم اپنے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرینگے۔آخر میں قبائلی عمائدین نے بھی آئی جی ایف سی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے پاک فوج سرحدی کاروبار سے وابسطہ لوگوں کے لیے آسانی پیدا کریگا۔
سرحدی اور قبائلی لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں،آئی جی ایف بلوچستان ساؤتھ

