کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جبل نور بائی پاس پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بائی پاس جبل نور کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد گل جان،اسرار احمد اور عثمان شاہ زخمی ہوگئے جنہٰں فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
کوئٹہ،فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ،فائرنگ
