کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی کے امیدوار وسابق ایم پی اے اختر حسین لانگو سمیت 50 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی اور قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج مقدمہ خواتین کیپولنگ اسٹیشن میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے کے خلاف کیا گیامقدمہ تھانہ صدر کے ایس ایچ اوثنااللہ شیرانی کی مدعیت میں درج کیا گیامقدمے میں قتل اقدام قتل،دہشتگردی،کارسرکامی مداخلت سمیت 10 دفعات شامل،مقدمے میں سابق ایم پی اے اختر حسئن لانگو،جمال،جمال لانگو،نذر لانگو سمیت 50 سے زائد افراد نامزد،اختر حسین لونگو نے منو جان روڈ پر قائم گورنمنٹ سینٹرل پرائمری سکول میں خواتین کے پولنگ اسٹین میں مسلح افراد کے ساتھ گھس کر ہنگامہ آرائی کی،ایف آئی آر کا متن اختر حسین لانگو نے انسپیکٹر نصیر احمد نتکانی،پولیس اہلکاروں،خاتون پریذائیڈنگ آفیسر عدیلہ سمیت پولنگ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،مسلح افراد نے پولنگ مٹیریل چھیننے کی کوشش کی،پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ کی،حکومت اور فورسز کے خلاف نعرے لگائے،پولیس پر پتھراو کیا اور پولیس اہلکاروں کے موبائل چھین کر توڑدیئے،ایف آئی آر کا متن پولنگ اسٹیشن میں شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو سمیت 50 سےزائد افراد کیخلاف دہشتگردی، اقدام قتل کا مقدمہ درج

ٹیگز:
اختر حسین لانگو
