کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات مسترد کر نے کے حوالے سے فیصلے کے کاغذات فراہم نہیں کئے جارہے،اگر ہمیں وجوہات نہیں بتائی جائیں گی تو ہم ٹربیونل میں کیسے جائیں گے،الیکشن کمیشن صورتحال کا نوٹس لے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہماری جماعت کے کارکن گزشتہ رات سے آر او آفس کے باہر ہیں لیکن وہاں کوئی افسر موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے کاغذات جب امیدواروں کو فراہم نہیں کئے جارہے تو ہم ٹربیونل میں کیسے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے فراہم نہ کرنے سے صاف ظاہر ہے کہ ہمارے لئے ٹربیونل میں جانے کے عمل کو تاخیر کا شکار بنانا حکمت عملی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھاکہ آر او اپنے دفاتر میں دن بھر موجود ہونگے لیکن مختلف لوگوں کے لئے مختلف قوانین ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صورتحال کا نوٹس لے۔
اگر ہمیں وجوہات نہیں بتائی جائیں گی تو ہم ٹربیونل میں کیسے جائیں گے، سردار اختر جان مینگل

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
