کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خا ن مندوخیل نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بلو چستان کے سیا سی حالات سے بہت خوش ہیں اور عنقریب کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا بیانیہ سرچڑھ کر بولنے لگا ہے، مخالفین مسلم لیگ(ن) کی بلوچستان کی مقبولیت سے خائف ہیں جس کی وجہ سے وہ منفی پروپگینڈا کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ شیخ جعفر خا ن مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کوانتقامی نہیں اجتماعی سیاست کی ضرورت ہے اورقوم کا اتحاد معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات میاں نوازشریف کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) میں بڑی تعداد میں سیا سی شخصیات کی شمولیت سے مخالفین کو کا فی گہرا زخم پہنچاہے جس کی وجہ سے آج وہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کی کمپئین چلا کر عوام کو میاں نواز شریف سے بد دل کر نے کی کوششیں کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی کامیا بی بلو چستان کی کامیابی ہے آنے والا دور بلو چستان کے لئے ایک سنہرا دور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض مخالفین کو ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی ہضم نہیں ہورہی بلوچستان میں جتنی بھی شمولیتیں ہوئی ہیں وہ میاں نواز شریف کی مرضی سے ہوئی ہیں اور جلد ہی میاں نواز شریف خود کوئٹہ آئیں گے اور سیاسی و سماجی شخصیات انکی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔انہوں نے کہاکہ قائد نوازشریف نے ہر دور میں استحکام پاکستان کیلئے اپناکلیدی کردارادا کیاانشاء اللہ قائد نوازشریف کے وژن کی روشنی میں پاکستان عنقریب بند گلی سے باہر نکل آئے گا۔
میاں محمد نواز شریف بلو چستان کے سیا سی حالات سے بہت خوش ہیں اور عنقریب کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے، شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر مندوخیل
