الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے حکم نامہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھجوا دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیولپمنٹ، سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی، سیکرٹری خزانہ بلوچستان اور ہوم سیکرٹری بلوچستان کو ہٹایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے نگراں بلوچستان حکومت سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف منصفانہ انتخابات کےلئے یہ ردوبدل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے