علی وزیر کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت منظور
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ڈی ایم رہنما کی ضمانت منظور کرلی۔اے ٹی سی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی جواز پیش نہیں کرسکی اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
وکیل عطا اللہ کنڈی نے انسداد دہشتگردی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں۔ علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا۔