کوئٹہ کی نجی اکیڈمی میں آگ لگنے سے زخمی طالبات کی تعداد 36 ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کی نجی اکیڈمی میں آگ لگنے سے چھتیس طالبات زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ماڈل ٹاؤن میں واقع نجی اکیڈمی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 36طالبات جھلس زخمی اور بے ہو ش ہو گئیں جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابوپا لیا مزید تحقیقات جا ری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے