اسپیشل اکنامک زون کی ترقی کیلئے صنعتکاروں کی مشاورت سے حکومت بلوچستان اقدامات اٹھارہی ہے، صوبائی وزیرپرنس احمد علی

حب(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیرانڈسٹریزایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی دوروزہ دورے پر ضلع حب پہنچ گئے لیڈا آفس آمد پر افسران اورملازمیں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔نگران صوباء وزیر صنعت وحرفت پرنس احمد علی احمدزء کے دورہ لیڈا کے موقع پر لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کے وفد نے اسماعیل ستار ی قیادت میں ملاقات کی صنعتکاروں کے وفد نے صنعتی ایریا کے ایشوز اورجاری ترقیاتی کاموں کے حوالے نگران صوباء وزیرکو اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر صنعت کاروں سے گفتگو کرتے یوئے پرنس احمدعلی احمدزئی نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کی ترقی کیلئے صنعتکاروں کی مشاورت سے حکومت بلوچستان اقدامات اٹھارہی ہے بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کو کلیدی اہمیت حاصل ہے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے نگران وزیراعظم ہاکستان کا تعلق بلوچستان سے ہے. ں گران وزیراعظم پاکستان بلوچستان کیصنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں بلوچستان کے صنعت کاروں کا وفدجلد وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے ملاقات کریگا بوستان اور حب اسپیشل اکنامک زون پر پیشرفت اورایشوز کیحوالے سے انہیں آگاہی دی جائیگی نگران صوباء وزیر نے ادپیشل اکنامک زون حب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے اکنامک زون کے قیام سے صنعتی تترقی کاسفر تیز ہوگا صوباء وزیر صنعت وحرفت کا لسبیلہ چیمبر آف کامرس عہدیداروں سے میٹنگ میں کہنا تھا کہ نئے صنعتی زون کے قیام سے روذگار کے نئے مواقع پیدایونگے اسپیشل اکنامک زون میں انویسٹرزکیلئے فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا جارہایے مقامی صنعتکاروں کو بھی سرمایہ کاری کے مواقع میسر یونگے نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنے والے صنعت کاروں اورانویسٹرز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر کی گئی ہیں لیڈا انڈسٹریل زون کے توسیعی مبصوبے پر کامیابی سے عملدآمد جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے