ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) شیخ رشید لاپتہ کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید لاپتہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب ایک ہفتے کی آخری وارننگ ہے۔ شیخ رشید برآمد نہیں ہوئے تو تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

عدالت نے درخواست گزار اور ان کے وکلا سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے متعلق بیان حلفی بھی طلب کرلیے۔عدالت نے ریجنل پولیس افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حد کراس کردی۔ گرفتار کرنے والے ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ شریف انٹیلیجنس کے دفتر منتقل کیا گیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی انٹیلیجنس دفتر منتقل کرنے کی ویڈیوز طلب کرلیں۔ دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو چھوڑ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے