پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آکر ملک اور صوبے میں ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھے گی،میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جھوٹے دعووں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ تمام تعصبات سے بلاتر ہوکر بلا رنگ نسل ذات قوم اور مذہب کے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آکر ملک اور صوبے میں ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھے گی۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، سینئر نائب صدر سید محمد ایوب آغا نے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام پشتون باغ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نہ صرف بدترین معاشی بحران کا شکار ہے بلکہ دہشت گردی اور امن وامان سے بھی دوچار ہے ایسے حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی ایک ایسی قوت ہے جو ان تمام بحرانوں پر قابو پانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی ڈگر پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔1971 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو بدترین حالات پر قابو پاتے ہوئے نہ صرف باقی ماندہ ملک کو متحد کیا بلکہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کو ایک ایشن پاور بنانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ جب 2008 میں جب دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی تو ملک بدترین دہشت گردی اور سنگین معاشی بحران کا شکار تھا۔ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی مفاہمتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر عوامی خوشحالی اور ترقی کے لئے بہترین اقدامات اور اصلاحات سے ملک کو بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی قیادت کی جانب سے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں قوم پرستوں ور مذہب پرستوں کے گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قوم پرست اور مذہب پرست عوامی اور علاقائی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی کارکن ان قوتوں سے مایوس ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی جیسے ملک گیر سیاسی جماعت آئے روز ان پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہب پرست قوتیں الیکشن کے وقت خوشنما نعروں کے ذریعے ووٹ حاصل کرکے اقتدار تک پہنچنے کے بعد عوامی اور علاقائی مسائل و مشکلات میں کمی لانے کے بجائے اپنی گروی مفادات کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں۔ ہماری پسماندگی کے ذمہ دار بھی یہی قوم پرست اور مذہب پرست پارٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جھوٹے دعووں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ تمام تعصبات سے بلاتر ہوکر بلا رنگ نسل ذات قوم اور مذہب کے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ قوم پرست اور مذہب پرستوں کے گڑھ میں ان پارٹیوں سے مایوس ہو کر ایک ملک گیر جماعت پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔قوم پرست اور مذہب پرست پارٹیوں جب اقتدار میں کر اپنی وعدوں کو بھول کر اپنی گروی مفادات میں لگ جاتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جو وعدے کئے وہ اقتدار میں آکر بنیادی مسائل حل کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آکر ملک اور صوبے میں ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ تقریب کے آخر میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے گلے میں پارٹی پرچم پہناکر کر شمولیت پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے