دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم ا ستحکام پیدا کرنا ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مستونگ خود کش بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بہیمانہ کاروائی میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی گاروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم ا ستحکام پیدا کرنا ہے جان اچکزئی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے ادارواں کو دھماکے میں ملوث عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے کے خلاف بھرپور کاروائی کاحکم دیا ہے مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیپولیس پی ڈی ایم اے محکمہ صحت اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیموں نے دھماکے کے مقام پر موجود رہ کر زخمیوں کو اسہتالوں میں کیا صوبائی حکومت کی جانب سے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جان اچکزئی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت کو مستونگ بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ اگر ضرورت ہو توشدید زخمیوں کی فوری کراچی منتقلی کا انتظام کیا جائے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات برداشت کریگی جان اچکزئی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ساں حہ ہے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔