بابرکت دن کے موقع پربے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، سردار کمال خان بنگلزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے مستونگ میں عید میلاد النبیؐکے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابرکت دن کے موقع پربے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار کمال خان بنگلزئی نے مزید کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐکے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے، دھماکہ ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی گہری سازش ہے جس کیلئے سفاک دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر مستونگ کی سرزمین کو لہو لہان کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا مسئلہ روز بروز گھمبیر ہوتا جارہا ہے معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت وقت او ریاستی ادارے ملک دشمن عناصر کو انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے خودکش دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اوردعاگو ہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے