امریکہ کا اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن کی حکومت نے اسرائیلی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنھیں امریکہ کے سفر کے لیے پیشگی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اسرائیل کے لیے امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ رعایت کے بعد اسرائیلی شہری کاروباری یا تفریحی مقاصد کے لیے امریکہ میں 90 دن تک ویزا کے بغیر رہ سکتے ہیں۔ البتہ اسرائیل شہریوں کو سفری اجازت کے لیے ایک الیکٹرانک سسٹم میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق یورپ اور ایشیا کے 40 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزے کے تین ماہ تک امریکہ کا سفر کرنے کی سہولت دستیاب ہے اسرائیل اپنی سیکیورٹی وجوہ کو بنیاد بتا کر فلسطینی نژاد امریکیوں سے ملک میں داخلے کے لیے اضافی دستاویزات کا مطالبہ کرتا ہے اور انٹری پوائنٹس پر ان کی علیحدہ اسکریننگ بھی کرتا ہے۔

امریکہ فلسطینی امریکیوں کے ساتھ سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے تاہم اس کے باوجو امریکہ نے اسرائیلیوں کے لیے ویزا فری سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے بڑی کام یابی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی عہدے داروں نے زور دیا ہے کہ اسرائیل کو دی گئی ویزا کی رعایت کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اسے فلسطینی امریکی شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت جیسی شرائط سے مشروط کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے