پشتونوں کی واحد زریعہ معاش زراعت تباہی کے دہانے کھڑی ہے، اصغر خان اچکزئی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے واپڈا کیسکو حکام کی جانب سے روارکھا جانیوالے اولس دشمن طرزعمل کو پشتونوں کے معاشی قتل عام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کو ہائیڈل پاور کی مد میں ستر فیصد بجلی پشتونوں کی سرزمین پیدا کرتا ہے لیکن پشتونوں کی واحد زریعہ معاش زراعت تباہی کے دہانے کھڑی ہے واپڈا کیسکو حکام اپنی ہی کوتاہی غفلت کو چھپانے اور لائن لاسزکو پورا کرنے کیلئے صارفین کو بھاری بھر جرمانوں سے پورا کرنے کی غیر قانونی عملیات اپنائے ہوئے ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اگر واپڈا کیسکو کے اعلی حکام نے رویہ نہ بدلا تو اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار مزید اضلاع میں بھی پھیلایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیسکو سب ڈویژن لورالائی کے سامنے آل پارٹیز، زمیندار ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا احتجاجی دھرنے کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے جنرل سیکرٹری رازمحمد ترہ کئی کرہے تھے دھرنے سے نیشنل ڈیموکریٹک کریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری اسفندیار کاکڑ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال پشتون تحفظ موومنٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عمر افغان اے این پی کے ضلعی صدر منظور کاکڑ انجمن تاجران کے صدرصابر کدیزئی زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما حاجی عصمت کدیزئی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سیکرٹری ادب وکلچر زیرک اتمان بھی موجود تھے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس ملک میں پشتونوں پر چارسو زمین تنگ کیا جارہا ہے ایک طرف انتہاپسندی دہشتگردی کے زریعے ان پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ہے تو دوسری جانب ان کی معاشی قتل عام کی بھی سازشیں کی جاری ہے واپڈا کیسکو حکام گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صوبے کی واحد صنعت زراعت کو تباہ وبرباد کرنے پر تلی ہوئی ہے خودساختہ لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی سے زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہو کر رہ گئے اب بھاری بھر جرمانوں صارفین کو جیلوں میں بند کرنے ان کی توھین وتضحیک کی بھی مرتکب ہورہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صارفین کو فوری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے زیر اہتمام آج سہہ پہر 4 بجے پشتونستان چوک لورالائی میں شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی شہادت، مسلط کردہ انتہاپسندی دہشت گردی،پشتون بلوچ بارڈرز کی بندش،افغان کڈوال کے ساتھ کراچی لاہور اسلام آباد میں توھین آمیز روش،بین الصوبائی شاہراہوں پر عوام الناس کی توہین،واپڈا اور نادرا کی عوام دشمن طرز عمل، مہنگائی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سمیت دیگر قوم دوست وطن دوست جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے