بھتیجی کو سوتیلا قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نےبھتیجی کوسوتیلاقراردےکروراثت سے محروم کرنےکیلئےچچاکی درخواست مستردکردی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سترہ سال تک بچی گھر میں رہی کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق چچا کی جانب سے وراثت کا حقدار بننے کے لیے بھتیجی کو سوتیلا قرار دینے کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےریمارکس دیتے ہوئے کہا سترہ سال تک بچی گھرمیں رہی لیکن کسی نےچیلنج نہیں کیا ،بہنوں کووراثت سےمحروم کرنےکیلئےبھائی سوتیلا قراردےدیتے ہیںجس کا اصل مقصدبیٹیوں کوزمین نہ دیناہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بچےکی پہچان کاحق صرف خاتون رکھتی ہے،قیامت کےروزبھی بچوں کوان کی ماؤں کےناموں سے پکاراجائےگا۔یسی مقدمے بازی کا مقصد بیٹیوں کو زمین نہ دینا ہے۔ بہنوں کو جائیداد سے نکالنے کیلئے بھی بھائی سوتیلا کہہ دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے