حکومت کو کس سے خوف ہے؟ یہ تو اپنے ہی لوگوں پر شک کر رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈٰیا پر اسے بھونڈے طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈٰیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کس سے خوف ہے؟ یہ تو اپنے ہی لوگوں پر شک کر رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، یہ اپنے ممبران کو سنبھالیں۔ میں نے تو ووٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔ ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم پہلے کسی سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے لیکن آج ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کی رائے کے بعد وزرا نے اپنی اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔ تمام الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتے ہیں۔ ترامیم کرنا پڑے گی، ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے